مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ باب: کیسے چلنا چاہیے ؟
حدیث نمبر: 9378
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : شَكَا نَاسٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُمْ وَقَالَ : " عَلَيْكُمْ بِالنَّسَلَانِ " . ¤ فَانْتَسَلْنَا فَوَجَدْنَاهُ أَخَفَّ عَلَيْنَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی اور ارشاد فرمایا : تم پر تیز رفتاری سے چلنا لازم ہے ۔ راوی کہتے ہیں : ہم نے تیز رفتاری سے چلنا شروع کیا تو ہم نے اسے پایا کہ یہ ہمارے لئے زیادہ سہولت کا باعث ہے ۔