مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَطْرَقَ فَرَسًا أَوْ غَيْرَهُ باب: اس شخص کا بیان جو گھوڑا یا اس کے علاوہ کوئی اور ( نر جانور ) جفتی کے لئے دیتا ہے
عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الْأَنْمَارِيِّ أَنَّهُ أَتَاهُ فَقَالَ : أَطْرِقْنِي فَرَسَكَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَطْرَقَ فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَطْرَقَ فَرَسَهُ مُسْلِمًا فَعَقَّبَ لَهُ الْفَرَسُ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَإِنْ لَمْ يُعَقِّبْ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ فَرَسٍ يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . ¤ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور بولے : اپنا گھوڑا مجھے جفتی کے لئے دے دو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص اسے جفتی کے لئے دے اور اس کے نتیجے میں اور گھوڑا پیدا ہو ، تو اس دینے والے کو ستر گھوڑوں جتنا اجر ملتا ہے ، جو اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیے ہوں “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص اپنا گھوڑا جفتی کے لئے کسی مسلمان کو دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک اور گھوڑا پیدا ہوتا ہے ، تو اس شخص کو ستر گھوڑوں کے جتنا اجر ملتا ہے جنہیں اس نے اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیا ہو اور اگر اس کے نتیجے میں ۔ گھوڑا پیدا نہیں ہوتا ، تو اس شخص کو ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دینے کا اجر ملتا ہے “ ۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔