مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي خَيْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی اکرم ﷺ کے گھوڑوں کا بیان
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي ثَلَاثَةُ أَفْرَاسٍ يَعْلِفُهُنَّ . قَالَ : وَسَمِعْتُ أَبِي يُسَمِّيهِنَّ : اللَّزَّازُ وَاللُّحَيْفُ وَالظَّرِبُ . ¤ قُلْتُ : لِسَهْلٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِيهِ ذَكَرَ اللُّحَيْفَ فَقَطْ وَهُوَ هُنَا عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے والد کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تین گھوڑے تھے جنہیں وہ چارہ کھلایا کرتے تھے ۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو ان کے نام بیان کرتے ہوئے سنا ہے ( وہ یہ ہیں ) لزاز ، لحیف اور ظرب ۔ ( علامہ بیٹی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے ، جس میں صرف ” لحیف “ نامی گھوڑے کا ذکر ہے اور وہاں
یہ روایت ان کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔