مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ باب: گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا وَمَنْ رَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتِ النَّفَقَةُ عَلَيْهِ كَالْمَادِّ يَدَهُ بِالصَّدَقَةِ لَا يَقْبِضُهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ¤حسن بن ابوالحسن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے انہوں نے سیدنا ابن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو ، تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے اور ان کے مالکان کی ان کے حوالے سے مدد کی جاتی ہے ، جو شخص اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھتا ہے ، تو اس پر خرچ کرنا اپنے ہاتھ کو صدقہ کرنے کے لئے بڑھانے والے کی مانند ہے جسے وہ بند نہیں کرتا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔