مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَمِيرِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں امیر کا بیان
حدیث نمبر: 9307
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَ اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ ، وَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فِي سَفَرٍ فَلْيُؤَمِّرُوا أَحَدَهُمْ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ : " لَا يَتَنَاجَ اثْنَانِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُبَيْسَ بْنَ مَرْحُومٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب وہ تین افراد ہوں ، تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی میں بات نہ کریں اور جب سفر میں تین افراد ہوں ، تو وہ اپنے میں سے کسی ایک کو امیر بنا لیں“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس صحابی کے حوالے سے ” صحیح “ میں یہ حدیث مذکور ہے : دو آدمی سرگوشی میں بات نہ کریں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں صرف عبیس بن مرحوم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔