حدیث نمبر: 9301
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِلْمُهَاجِرِينَ مَنَابِرَ مِنْ ذَهَبٍ يَجْلِسُونَ عَلَيْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَدْ أَمِنُوا مِنَ الْفَزَعِ " . ¤ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَاللَّهِ لَوْ حَبَوْتُ بِهَا أَحَدًا لَحَبَوْتُ بِهَا قَوْمِي . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ حَمْزَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ قُلْتُ : وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فِي أَوَاخِرِ الْمَنَاقِبِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مہاجرین کے لئے سونے کے بنے ہوئے منبر ہوں گے جن پر وہ قیامت کے دن بیٹھیں گے اور وہ گھبراہٹ سے محفوظ ہوں گے “ ۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! اگر میں اس حوالے سے ، کسی کو قریب کرتا ، تو میں نے اپنی قوم کو قریب کرنا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد حمزہ بن مالک بن حمزہ سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مہاجرین اور انصار کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث ” مناقب “ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الجهاد / حدیث: 9301
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ الألباني: إسناده ضعيف, أخرجه أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7262
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1753)»