مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الجهاد— جہاد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ باب: ہجرت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ السَّعْدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا دَامَ الْعَدُوُّ يُقَاتِلُ " . ¤ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْهِجْرَةُ خَصْلَتَانِ إِحْدَاهُمَا هَجْرُ السَّيِّئَاتِ ، وَالْأُخْرَى يُهَاجِرُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ، وَلَا تَنْقَطِعُ الْهِجْرَةُ مَا تُقُبِّلَتِ التَّوْبَةُ ، وَلَا تَزَالُ التَّوْبَةُ مَقْبُولَةً حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَإِذَا طَلَعَتْ طُبِعَ عَلَى كُلِّ قَلْبٍ بِمَا فِيهِ وَكُفِيَ النَّاسُ الْعَمَلَ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ بَعْضَ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ حَدِيثِ ابْنِ السَّعْدِيِّ ، وَالْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَابْنِ السَّعْدِيِّ فَقَطْ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک دشمن کے ساتھ جنگ کی جائے گی “ ۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہجرت دو طرح کی ہوتی ہے ایک قسم وہ ہے کہ جو برائیوں سے لاتعلق ہونا ہے اور دوسری قسم اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنا ہے تو ہجرت اس وقت تک منقطع نہیں ہو گی جب تک توبہ قبول ہوتی رہے گی اور توبہ اس وقت تک قبول ہوتی رہے گی جب تک سورج مغرب کی طرف سے طلوع نہیں ہو جاتا اور جب وہ ( سورج مغرب کی طرف سے ) طلوع ہو جائے گا ، تو ہر دل پر اس میں موجود کیفیت کے حوالے سے مہر لگا دی جائے گی اور عمل کے حوالے سے لوگوں کی کفایت ہو جائے گی “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤ داور امام نسائی رحمہ اللہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس میں انہوں نے سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نقل نہیں کی ہے ۔ امام بزار نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا ابن سعدی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث نقل کی ہے ۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔