مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عِلْمِ الْخَطِّ . باب: لکیر لگانے کا علم ( یعنی علم رمل کا بیان )
حدیث نمبر: 928
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا قَالَ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ( أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ ) قَالَ : جَوْدَةُ الْخَطِّ . ¤محمد محی الدین
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں : ” یا علم کا بقیہ حصہ ۔ “ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد عمدہ خط ہے ۔