مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ . باب: ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَوَّلُ مَنْ يَطْلُعُ مِنْ هَذَا الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، فَطَلَعَ فُلَانٌ " . وَفِي رِوَايَةٍ : " لَيَطْلُعَنَّ رَجُلٌ عَلَيْكُمْ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي أَوْ غَيْرِ مِلَّتِي " . وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ ، فَطَلَعَ غَيْرُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هُوَ هَذَا " . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، وَحَدِيثُهُ مُسْتَقِيمٌ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ غَيْرُ مُبَيَّنٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم نے ارشاد فرمایا : ” اس دروازے سے ، سب سے پہلے سامنے آنے والا شخص ، جہنمی ہو گا ، تو فلاں شخص سامنے آیا “ ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” تمہارے سامنے ایک ایسا شخص ضرور آئے گا ، جسے قیامت کے دن میری سنت کے علاوہ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) میرے دین کے علاوہ پر اٹھایا جائے گا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں اپنے والد کو گھر چھوڑ کر آیا تھا ، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں ، لیکن پھر ایک اور شخص آ گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ ، یہ ہے “ ۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق بن راہویہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہوتی ہے ، اس میں ضعف پایا جاتا ہے لیکن وہ زیادہ واضح نہیں ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔