حدیث نمبر: 922
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ وَالزَّهْوَ ; فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَدْ غَلَا كَثِيرٌ مِنْهُمْ ، حَتَّى كَانَتِ الْمَرْأَةُ الْقَصِيرَةُ تَتَّخِذُ خُفَّيْنِ مِنْ خَشَبٍ تَحْشُوهُمَا ، ثُمَّ تُدْخِلُ فِيهِمَا رِجْلَيْهَا ، ثُمَّ تَعْمِدُ إِلَى الْمَرْأَةِ الطَّوِيلَةِ فَتَمْشِي مَعَهَا ، فَإِذَا هِيَ قَدْ سَاوَتْ بِهَا [ أَوْ ] كَانَتْ أَطْوَلَ مِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ : مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ : يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : وَلَهُ نُسْخَةٌ فِيهَا مَنَاكِيرُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم غلو اور نمائش سے بچ کے رہو ! کیونکہ بنی اسرائیل میں سے بہت سے لوگوں نے غلو کیا ، یہاں تک کہ ایک چھوٹے قد کی عورت نے لکڑی کے موزے بنوائے ، اور پھر ان میں پاؤں داخل کیے ، پھر وہ ایک طویل القامت عورت کے پاس گئی اور اس کے ساتھ چلنے لگی ، تو وہ اس کے برابر ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اُس سے زیادہ طویل لگ رہی تھی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر ہے ، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے ، ازدی فرماتے ہیں : محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے ، امام ذہبی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایک نسخہ منقول ہے جس میں منکر روایات ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 922
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7094»