مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ . باب: ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأُمَرَاءَ فَقَالَ : " يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ إِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَدْخَلُوكُمُ النَّارَ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ " . فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِّهِمْ لَنَا لَعَلَّنَا نَحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَعَلَّهُمْ يَحْثُونَ فِي وَجْهِكَ وَيَفْقَؤُونَ عَيْنَكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُنَيْدُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکمرانوں کا ذکر کرتے ہوئے ، ارشاد فرمایا : ” تم پر ایسے حکمران آئیں گے ، اگر تم ان کی اطاعت کرو گے ، تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کروا دیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے ، تو وہ تمہیں قتل کروا دیں گے ، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اُن کا حلیہ ( یا اوصاف ) ہمارے سامنے بیان کریں ، تاکہ ہم اُن کے چہروں پر مٹی ڈال سکیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہو سکتا ہے ، وہ تمہارے چہرے پر مٹی ڈال دیں ، اور وہ تمہاری آنکھ کو پھوڑ دیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سفید بن داؤد ہے ، اسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابن حبان اور ابوحاتم نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔