مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ . باب: بنی اسرائیل کے حوالے سے کوئی بات بیان کرنا
حدیث نمبر: 920
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا عَامَّةَ لَيْلِهِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ، لَا يَقُومُ إِلَّا لِعِظَمِ الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے زیادہ تر حصے میں ہمیں بنی اسرائیل کے بارے میں باتیں بیان کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( وہ گفتگو ختم کر کے ) صرف اس لئے اٹھ گئے ، کیونکہ نماز ادا کرنی تھی ۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند صحیح ہے ۔