مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ . باب: ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَشَدَّ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ ، أَوْ إِمَامٌ جَائِرٌ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " وَإِمَامُ ضَلَالَةٍ " . ( وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَحْمَدُ ) . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن اہل جہنم میں سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہو گا ، جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو گا ، یا جس کو ، کسی نبی نے قتل کیا ہو گا ، یا جو شخص ، دنیا میں ) ظالم حکمران رہا ہو گا “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ۔ ” گمراہی والا حکمران “ اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں ، امام أحمد نے یہ روایت اسی کی مانند نقل کی ہے ۔