حدیث نمبر: 9189
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ فَقَالَ : " إِيَّاكُمْ وَالْخِيَانَةَ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ حَتَّى سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَقَطَّعُوا أَرْحَامَهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلَيْحَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ خیانت سے بچ کے رہو ! کیونکہ یہ بری ساتھی ( یا عادت ) ہے ، اور تم ظلم سے بچ کے رہو ! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا ، اور تم کنجوسی سے بچ کے رہو ! کیونکہ اس نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کیا ، یہاں تک کہ انہوں نے خون بہائے اور رشتہ داری کے حقوق پامال کیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن بن ملیحہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9189
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/22)»