مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا لِلْإِمَامِ مِنْ بَيْتِ الْمَالِ . باب: امام کو بیت المال کے بارے مٰں کیا حق حاصل ہے ؟
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : لَمَّا احْتُضِرَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ : يَا عَائِشَةُ انْظُرِي اللِّقْحَةَ الَّتِي كُنَّا نَشْرَبُ مِنْ لَبَنِهَا وَالْجَفْنَةَ الَّتِي كُنَّا نَصْطَبِحُ فِيهَا وَالْقَطِيفَةَ الَّتِي كُنَّا نَلْبَسُهَا ، فَإِنَّا كُنَّا نَنْتَفِعُ بِذَلِكَ حِينَ كُنَّا نَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ ، فَإِذَا مِتُّ فَارْدُدِيهِ إِلَى عُمَرَ ، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو بَكْرٍ أَرْسَلَتْ بِهِ إِلَى عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ : رَحِمَكَ اللَّهُ لَقَدْ أَتْعَبْتَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا ، تو انہوں نے فرمایا : اے عائشہ ! وہ اونٹنی جس کا دودھ ہم پیتے تھے ، اور وہ پیالہ جس میں ہم کھاتے تھے ، اور وہ لحاف جسے ہم اوڑھا کرتے تھے ، ہم ان چیزوں سے اُس وقت تک نفع حاصل کرتے رہے ، جب تک ہم مسلمانوں کے امور کے نگران رہے ، جب میں مر جاؤں گا ، تو تم یہ چیزیں عمر کو دے دینا ، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیں ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ، آپ نے اپنے بعد آنے والے کو مشکل کا شکار کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔