مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْكَلَامِ بِالْحَقِّ عِنْدَ الْأَئِمَّةِ . باب: حکمرانوں کے سامنے حق بات کرنا
حدیث نمبر: 9164
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَدَعُونَ مِنَ السُّنَّةِ مِثْلَ هَذِهِ ، فَإِنْ تَرَكْتُمُوهَا جَعَلُوهَا مِثْلَ هَذِهِ ، فَإِنْ تَرَكْتُمُوهَا جَاؤُوا بِالطَّامَّةِ الْكُبْرَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے ، جو سنت کو اتنا چھوڑ دیں گے ، تو اگر تم نے اُسے چھوڑ دیا ، تو وہ اس کو اس کی مانند بنا دیں گے ، اور اگر تم نے اسے ترک کر دیا ، تو وہ زیادہ بڑی مصیبت لے آئیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔