مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ . باب: معصیت کے بارے میں ، ( حاکم وقت یا امیر کی ) اطاعت نہیں ہو گی
حدیث نمبر: 9156
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَيَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي يَعْرِفُونَ وَيُنْكِرُونَ فَمَنْ نَابَذَهُمْ نَجَا وَمَنِ اعْتَزَلَهُمْ سَلِمَ وَمَنْ خَالَطَهُمْ هَلَكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے ، جو اچھائیاں بھی کریں گے اور برائیاں بھی کریں گے ، جو انہیں دور کر دے گا ، وہ نجات پائے گا ، جو اُن سے لاتعلقی اختیار کرے گا ، وہ سلامت رہے گا ، اور جو اُن سے گھل مل جائے گا ، وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام ہے اور وہ ضعیف ہے ۔