حدیث نمبر: 9146
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ بِقُطْرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتُعْمِلَ عَلَى سِجِسْتَانَ ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ حِينَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَى جَيْشٍ وَعِنْدَهُ نَارٌ قَدْ أُجِّجَتْ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ قُمْ فَانْزِلْهَا ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " لَوْ وَقَعَ فِيهَا لَدَخَلَا النَّارَ ، إِنَّهُ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - " ؟ وَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُذَكِّرَكَ هَذَا . ¤
محمد محی الدین

بلال بن بقطر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم کے ایک صحابی کو ، سجستان کا گورنر مقرر کیا گیا ، تو نبی اکرم کے ایک اور صحابی ان سے ملے اور بولے : کیا تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک لشکر کا امیر مقرر کیا تھا ، اس امیر کے پاس آگ جلائی گئی ، تو اس نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص سے یہ کہا: تم اٹھو اور اس میں داخل ہو جاؤ ! جب نبی اکرم کو اس بات کی اطلاع ملی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر وہ شخص اُس میں داخل ہو جاتا ، تو وہ دونوں جہنم میں داخل ہوتے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی معصیت کے بارے میں ، کسی کی اطاعت نہیں ہو گی “ ۔ پھر اُن ( دوسرے ) صحابی نے ( گورنر صحابی سے ) یہ کہا: میں تمہیں یہ بات یاد دلانا چاہتا تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 9146
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (70/5)»