مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا ، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
عَنْ رِبْعَيِّ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ : انْطَلَقْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ لَيَالِيَ سَارَ النَّاسُ إِلَى عُثْمَانَ فَقَالَ : يَا رِبْعَيُّ مَا فَعَلَ قَوْمُكَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : عَنْ أَيِّهِمْ تَسْأَلُ ؟ قَالَ : مَنْ خَرَجَ مِنْهُمْ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ . قَالَ : فَسَمَّيْتُ رِجَالًا مِمَّنْ خَرَجَ إِلَيْهِ . فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ربعی بن خراش بیان کرتے ہیں : میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس مدائن آیا یہ ان دنوں کی بات ہے ، جب لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے ربعی تمہاری قوم کا کیا معاملہ ہے ؟ میں نے کہا: آپ کس چیز کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : ان میں سے جو لوگ نکل کر ان صاحب کی طرف گئے ہیں ربعی کہتے ہیں : میں نے کچھ ایسے افراد کا نام لیا جو نکل کر ان کی طرف گئے ہیں ، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرتا ہے ، اور امیر کو ذلیل کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کا کوئی چہرہ نہیں ہو گا ( یا اسے کوئی اجر نہیں ملے گا ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔