مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَهُوَ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ فَالْخِلَافَةُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا فَهُوَ يَذْهَبُ بِهِ وَإِنْ كَانَ شَرًّا فَهُوَ يُؤْخَذُ بِهِ ، عَلَيْكَ بِالطَّاعَةِ فِيمَا أَمَرَكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرے گا وہ چہرے کے بل جہنم میں جائے گا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ” پریشان حال شخص کی دعا کون سنتا ہے ، جب وہ اسے پکارتا ہے ، اور اس سے تکلیف کو دور کرتا ہے اس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے “ ۔ تو خلافت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اگر وہ بہتر ہو گا ، تو اسے لے جائے گا ، اور اگر وہ برا ہو گا ، تو اس کے حوالے سے اس کی گرفت ہو گی تم پر اطاعت کرنا لازم ہے اس چیز کے بارے میں ، جس چیز کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔