مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ مَنْ بَعْدِكَ يَأْخُذُونَا بِالْحَقِّ الَّذِي عَلَيْنَا وَيَمْنَعُونَا الْحَقَّ الَّذِي ( جَعَلَهُ اللَّهُ ) لَنَا نُقَاتِلُهُمْ وَنَعْصِيهِمْ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر آپ کے بعد ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوتے ہیں جو ہم سے وہ حق وصول کر لیتے ہیں جو ہمارے ذمہ ہے ، اور ہمیں وہ حق نہیں دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارا حصہ مقرر کیا ہے ، تو کیا ہم ان حکمرانوں کے ساتھ جنگ کریں اور ان کی نافرمانی کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : انہوں نے جو کیا ہو گا ۔ اس کا وبال ان پر ہو گا ، اور تم نے جو کیا ہو گا اس کا ذمہ تم پر ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن عبیدہ ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔