مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ . باب: جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ " . فَقَالَ رَجُلٌ : أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَا ، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ صَاحِبُ عَبْدِ اللَّهَ الْبَهِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے تمہارے دل مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان کے لئے نرم ہوں گی پھر ایسے حکمران آئیں گے کہ جن سے تمہارے دل غیر مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان سے لرزاں ہوں گی ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم ان کے ساتھ جنگ کریں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی نہیں ! جب تک وہ نماز قائم کرتے ہیں ( تم ان کے ساتھ جنگ نہ کرو ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوولید ہے جو عبداللہ بہی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔