مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنِ احْتَجَبَ عَنْ ذَوِي الْحَاجَةِ . باب: جو شخص ( یعنی حکمران ) حاجت مندوں سے حجاب میں رہنے ، اس کا بیان
وَعَنْ أَبِي السَّمَاحِ الْأَزْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَتَى مُعَاوِيَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ وَلِيَ مَنْ أَمْرِ النَّاسِ ثُمَّ أَغْلَقَ بَابَهُ دُونَ الْمِسْكِينِ وَالْمَظْلُومِ وَذِي الْحَاجَةِ ، أَغْلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَبْوَابَ رَحْمَتِهِ دُونَ حَاجَتِهِ ، وَفَقْرُهُ أَفْقَرُ مَا يَكُونُ إِلَيْهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى . وَأَبُو السَّمَاحِ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ابوسماح ازدی ، اپنے چچازاد جن کا تعلق صحابہ کرام سے ہے ، ان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص لوگوں کے معاملے کا نگران بنے اور پھر مسکینوں مظلوموں اور حاجت مندوں کے لئے اپنا دروازہ بند کر دے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اپنی رحمت کے دروازے بند کر دے گا حالانکہ اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی اس سے زیادہ ضرورت ہو گی ، جتنی ( کسی حاجت مند یا کمزور شخص کو ) اس کی ضرورت ہو گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ ابوسماح نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔