مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْوُزَرَاءِ . باب: وزراء کا بیان
حدیث نمبر: 9063
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ مَنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَرَادَ بِهِ خَيْرًا جَعَلَ لَهُ وَزِيرَ صِدْقٍ فَإِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے معاملے میں سے کسی چیز کا نگران مقرر کرے اور پھر اللہ تعالیٰ اس شخص کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے ، تو اسے سچا وزیر عطا کر دیتا ہے اگر وہ شخص بھول جائے ، تو وہ وزیر اسے یاد کروا دیتا ہے ، اور اگر اس ( وزیر ) کو یاد ہو تو وہ شخص اس کی مدد کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔