مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَبْلَغَ حَاجَةً إِلَى السُّلْطَانِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو کوئی حاجت سلطان تک پہنچائے
حدیث نمبر: 9064
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مِنْ أَبْلَغَ ذَا سُلْطَانٍ حَاجَةَ مَنْ لَا يَسْتَطِيعُ إِبْلَاغَهُ ، يُثَبِّتُ اللَّهُ قَدَمَيْهِ عَلَى الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزُولُ الْأَقْدَامُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ سَعِيدٌ الْبَرَّادُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی حاکم کے پاس ایسے شخص کی حاجت پہنچائے جو اس کو ( حاکم تک ) پہنچانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اس ( حاجت پہنچانے والے ) کے دونوں پاؤں کو پل صراط پر اس وقت مضبوط رکھے گا ، جب قدم لڑ کھڑا رہے ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید براد ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔