مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفَ يُدْعَى الْإِمَامُ . باب: امام ( یعنی حکمران ) کو کیسے بلایا جائے ؟
حدیث نمبر: 9012
عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ : قِيلَ لِأَبِي بَكْرٍ : يَا خَلِيفَةَ اللَّهِ . قَالَ : أَنَا خَلِيفَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا رَاضٍ بِهِ [وَأَنَا رَاضٍ بِهِ ، وَأَنَا رَاضٍ بِهِ ] . . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ . ¤محمد محی الدین
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا: گیا : اے اللہ کے خلیفہ ! تو انہوں نے فرمایا : میں اللہ کے رسول کا خلیفہ ہوں ، اور میں اس بات سے راضی ہوں ، اور میں اس بات سے راضی ہوں ، اور میں اس بات سے راضی ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابن ملیکہ نامی شخص نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔