حدیث نمبر: 8985
وَعَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ ، وَكَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، وَعَمْرُو بْنُ الْأَسْوَدِ، وَالْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِ يَكْرِبَ، وَأَبُو أُمَامَةَ : أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا هَذَا الْأَمْرُ إِلَّا فِي قَوْمِكَ ؟ قَالَ : " بَلَى " . قَالَ : فَوَصِّهِمْ بِنَا . فَقَالَ لِقُرَيْشٍ : " إِنِّي أُحَذِّرُكُمُ اللَّهَ أَنْ تَشُقُّوا عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي " . ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ : " سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ ، فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ ، فَإِنْ صَلُحُوا وَاتَّقَوْا وَأَمَرُوكُمْ بِخَيْرٍ ، وَإِنْ أَسَاؤُوا وَأَمَرُوكُمْ بِهِ ، فَعَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَآءٌ " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

شریح بن عبید بیان کرتے ہیں : جبیر بن نفیر ، کثیر بن مرہ ، عمرو بن اسود ، سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا ابوامامہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا یہ معاملہ صرف آپ کی قوم میں رہے گا ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! اس نے عرض کی : پھر ان لوگوں کو ہمارے بارے میں وصیت کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے فرمایا میں تم لوگوں کو اس بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں کہ تم میرے بعد میری امت کو مشقت کا شکار کرو پھر آپ نے لوگوں سے فرمایا : عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کی اطاعت کرنا کیونکہ امیر کی مثال ڈھال کی طرح ہوتی ہے جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا ہے اگر وہ ٹھیک رہیں اور پرہیز گاری اختیار کریں اور بھلائی کا حکم دیں ، تو ٹھیک ہے ، اور اگر وہ برائی کریں اور تمہیں برائی کا حکم دیں ، تو ان پر ( اس کا وبال ہو گا ) اور تم اس سے لاتعلق ہو گے “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الخلافة / حدیث: 8985
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف