مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الِاثْنَيْ عَشَرَ . باب: بارہ خلفاء ہونا
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَلْ سَأَلْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمْ يَمْلُكُ هَذِهِ الْأُمَّةَ مِنْ خَلِيفَةٍ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُذْ قَدِمْتُ الْعِرَاقَ قَبْلَكَ ثُمَّ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَقَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " اثْنَا عَشَرَ كَعِدَّةِ نُقَبَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤مسروق بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ ہمیں قرآن پڑھاتے تھے ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن ! کیا آپ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اس امت میں خلافت کب تک رہے گی ؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب سے میں عراق آیا ہوں تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا پھر انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا : ” بنی اسرائیل کے نقباء کی تعداد میں بارہ ( خلفاء ) ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔