مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الخلافة— خلافت کے بارے میں روایات
بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ باب: چار خلفاء کا بیان
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ : رَأَيْتُ عُمَرَ وَبِيَدِهِ عَسِيبُ نَخْلٍ وَهُوَ [ يُجْلِسُ النَّاسَ ] يَقُولُ : اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِخَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ - يُقَالُ لَهُ : سَدِيدٌ - بِصَحِيفَةٍ فَقَرَأَهَا عَلَى النَّاسِ قَالَ : يَقُولُ أَبُو بَكْرٍ : اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا لِمَنْ فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فَوَاللَّهِ مَا أَلَوْتُكُمْ ، قَالَ قَيْسٌ : فَرَأَيْتُ عُمَرَ بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى الْمِنْبَرِ . . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کے ہاتھ میں کھجور کی شاخ تھی اور وہ لوگوں کو بٹھا رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے : اللہ کے رسول کے خلیفہ کی بات سنو اور فرمانبرداری کرو ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا غلام آیا جس کا نام سدید تھا وہ ایک صحیفہ لے کے آیا وہ اس نے لوگوں کے سامنے پڑھا اور کہا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فرما رہے ہیں : اس صحیفے میں جس کا نام مذکور ہے تم نے اس کی بات سننی ہے ، اور اطاعت کرنی ہے اللہ کی قسم ! میں نے تم لوگوں کے بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ، قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : اس کے بعد میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔