حدیث نمبر: 8856
وَعَنْ أَبِي وَاصِلٍ قَالَ : لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ فَصَافَحَنِي فَرَأَى فِي أَظْفَارِي طُولًا فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَهُوَ يَدَعُ أَظَافِرَهُ كَأَظَافِيرِ الطَّيْرِ تَجْتَمِعُ فِيهَا الْخَبَاثَةُ وَالْخُبْثُ وَالتَّفَثُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ : سَبَقَهُ لِسَانُهُ - يَعْنِي وَكِيعًا - فَقَالَ : لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ وَإِنَّمَا هُوَ [ أَبُو أَيُّوبَ ] الْعَتَكِيُّ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا وَاصِلٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوواصل بیان کرتے ہیں : میری ملاقات سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی انہوں نے میرے ساتھ مصافحہ کیا انہوں نے میرے ناخن بڑے دیکھے ، تو فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : تم میں سے کوئی ایک شخص آسمان کی خبر کے بارے میں دریافت کرتا ہے حالانکہ اپنے ناخنوں کو یوں چھوڑ دیتا ہے جس طرح پرندوں کے ناخن ہوتے ہیں اور اس میں خباثت اور خبیث چیزیں اور گندگی اکٹھے ہو جاتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس میں ان کی یعنی وکیع کی زبان پھسل گئی تھی انہوں نے یہ کہا: تھا : سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی حالانکہ وہ ابوایوب عتکی ہیں ( جن سے راوی کی ملاقات ہوئی تھی ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوواصل کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8856
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4086) اخرجه احمد فى المسند (417/5)»