حدیث نمبر: 8845
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَهْلَ الشِّرْكِ يُعْفُونَ شَوَارِبَهُمْ ، وَيُحْفُونَ لِحَاهُمْ ، فَخَالِفُوهُمْ ، فَأَعْفُوا اللِّحَى ، وَحُفُّوا الشَّوَارِبَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مشرکین مونچھیں بڑی رکھتے ہیں اور داڑھی چھوٹی رکھتے ہیں ، تو تم ان کے خلاف کرو تم داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں چھوٹی کرواؤ “ ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے ایک راوی عمرو بن ابوسلمہ ہے ، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8845
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2970,2971) اخرجه احمد فى المسند (7132)»