مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّارِبِ وَاللِّحْيَةِ وَغَيْرُ ذَلِكَ . باب: مونچھیں ، داڑھی اور دیگر امور کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8844
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُذُوا مِنْ هَذَا ، وَدَعُوا هَذَا " يَعْنِي : يَأْخُذُ مِنْ عُنْفُقَتِهِ ، وَيَدَعْ مِنْ لِحْيَتِهِ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا الْأَخْذُ مِنَ الْعُنْفُقَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ان کو تراش لو اور اسے چھوڑ دو “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراش لو اور داڑھی کو چھوڑ دو ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تا ہم اس میں نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے کو تراشنے کا حکم نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابوفاختہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔