مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ . باب: بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8829
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ ، فَقَالَ : " لِمَ يُشَوِّهُ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ ؟ " . وَأَشَارَ بِيَدِهِ . أَيْ خُذْ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کے بال بکھرے ہوئے تھے آپ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے آپ کو کیوں قبیح کرتا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے اشارہ کیا کہ تم انہیں کاٹ لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن زکریا بن تستری کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔