مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّعْرِ وَاللِّحْيَةِ . باب: بالوں اور داڑھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8828
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ لِأَبِي قَتَادَةَ جُمَّةٌ ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَكْرِمْهَا وَادَّهِنْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے بال لمبے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے دریافت کیا : تو آپ نے فرمایا : تم ان کا اکرام کرو اور انہیں تیل لگاؤ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔ اور
یہ روایت ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔