مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّيْبِ وَالْخِضَابِ . باب: سفید بالوں اور خضاب لگانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8803
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ سَعْدًا كَانَ يُخَضِّبُ بِالسَّوَادِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَلِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَقَدْ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ . ¤محمد محی الدین
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سیاہ رنگ کا خضاب لگاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن مسلم ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں انہوں نے اسے ایک سند کے ساتھ نقل کیا ہے جس میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس کی ، توثق کی گئی ہے ۔