مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ . باب: ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يُبَايِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهُ وَقَالَ : " طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ ، وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ ، وَخَفِيَ رِيحُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کا ارادہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ فرمایا کہ اس کے جسم پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا تو آپ نے اس کی بیعت لینے سے انکار کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا : ” مردوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور اس کا رنگ پوشیدہ رہے ، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہوتی ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور اس کی خوشبو پوشیدہ رہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار مادی ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس کی ، توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔