مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ . باب: ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8769
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَا عُرِضَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طِيبٌ قَطُّ فَرَدَّهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب بھی خوشبو پیش کی گئی ، تو آپ نے کبھی اسے واپس نہیں کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اور اس کی ، توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔