مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ . باب: ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8766
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ائْتَدِمُوا مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ - يَعْنِي : الزَّيْتَ - وَمَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ طِيبٌ فَلْيُصِبْ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ زَكَرِيَّا ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس درخت سے سالن تیار کرو ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد زیتون کا درخت تھا ) اور جس شخص کے سامنے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے لگا لے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں موسیٰ بن زکریا سے نقل کی ہے ۔ اور وہ متروک ہے ۔