حدیث نمبر: 8654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا : أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحُلَلٍ فَبَعَثَ إِلَى عُمَرَ بِحُلَّةٍ ، فَجَاءَ عُمَرُ بِحُلَّتِهِ يَحْمِلُهَا عَلَى بَدَنِهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ بَعَثْتَ إِلَيَّ بِهَذِهِ الْحُلَّةِ الْحَرِيرِ وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ ؟ فَقَالَ : " إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا وَلَكِنْ بِعْهَا وَاسْتَنْفِعْ بِثَمَنِهَا " . ¤ قُلْتُ : حَدِيثُ ابْنُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ وَحَدِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعِبْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حلے لائے گئے آپ نے ایک حلہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجوا دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہ حلہ لائے انہوں نے اسے اٹھایا ہوا تھا انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے یہ ریشمی حلہ میری طرف بھیجوا دیا ہے ، جبکہ ریشم کے بارے میں آپ پہلے یہ بات ارشاد فرما چکے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ میں نے تمہاری طرف اس لئے نہیں بھیجوایا ہے کہ تم اسے پہن لو بلکہ تم اسے فروخت کرو اور اس کی قیمت کے ذریعے نفع حاصل کرو ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : صحیح میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کی مانند روایت منقول ہے ، اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبیداللہ عبری ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8654
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف