حدیث نمبر: 8635
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخُفَّيْهِ يَلْبَسُهُمَا فَلَبِسَ إِحْدَاهُمَا ثُمَّ جَاءَ غُرَابٌ فَاحْتَمَلَ الْأُخْرَى فَرَمَى بِهَا فَخَرَجَتْ مِنْهَا حَيَّةٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ خُفَّيْهِ حَتَّى يَنْفُضَهُمَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ عَمْرٍو ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ ذَكَرَ فِي الثِّقَاتِ هَاشِمَ بْنَ عَمْرٍو فِي طَبَقَتِهِ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ رِوَايَتَهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَشَيْخُ إِسْمَاعِيلَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ شَامِيٌّ ، فَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ ، وَهُوَ صَحِيحٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ : " اخْشَوْشِنُوا ، وَامْشُوا حُفَاةً " . فِي بَابِ تَرْكِ الرَّفَاهِيَةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزے منگوائے تاکہ انہیں پہنیں آپ نے ایک موزہ پہن لیا پھر ایک کوا آیا اس نے دوسرا موزہ اٹھایا اور اسے جا کر پھینک دیا تو اس میں سے سانپ نکل آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ جھاڑنے سے پہلے اپنے موزے نہ پہنے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن عمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں ہاشم بن عمرو کا ذکر اس کے طبقہ میں کیا ہے بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے ، البتہ انہوں نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ اس راوی نے اسماعیل بن عیاش سے روایت نقل کی ہے ۔ اور اس حدیث میں اسماعیل کا استاد شامی ہے ، تو اس کے راوی ثقہ ہیں اور
یہ روایت صحیح ہو گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔ اس سے پہلے ، سہولت پسندی کو ترک کرنے سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے : ” مونا کپڑا پہنو ، اور برہنہ پاؤں چلو “ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8635
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن لغيرہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7260)»