حدیث نمبر: 8634
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا جَلَسْتُمْ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ " أَحْسَبُهُ قَالَ : " تَسْتَرِحْ أَقْدَامُكُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَطْعِمَةِ خَلْعُ النَّعْلِ عِنْدَ الْأَكْلِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم بیٹھو تو جوتے اتار دو “ ۔ راوی کہتے ہیں : روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ” اس طرح تمہارے قدموں کو آرام ملے گا “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم تیمی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے کھانے پینے سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے کہ کھانے کے وقت جوتا اتار دینا چاہیے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8634
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2960)»