مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ الْمَشْيِ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ . باب: ایک جوتا پہن کر چلنا
حدیث نمبر: 8633
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ مَشَى فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ وَالْأُخْرَى فِي يَدِهِ حَتَّى يَجِدَ شِسْعًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک جوتے کا تسمہ اگر ٹوٹ جاتا تھا تو آپ ایک جوتا پہن کر چلتے تھے دوسرا آپ کے ہاتھ میں ہوتا تھا یہاں تک کہ آپ تسمے کو پا لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند حسن ہے ۔