حدیث نمبر: 8607
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ عَقَدَ عُقْدَةً بَيْنَ كَتِفَيْهِ فَقَالَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ : مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " وَيْحَكَ يَا أَعْرَابِيُّ إِنَّمَا أَلْبَسُهَا لِأَقْمَعَ بِهَا الْكِبْرَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ نے دونوں کندھوں کے درمیان گرہ لگائی ہوئی تھی ایک دیہاتی نے آپ کی خدمت میں عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ کس وجہ سے ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے دیہاتی ! تمہارا ستیاناس ہو میں نے اسے اس لئے پہنا ہے تاکہ تکبر کو ختم کر دوں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب اللباس / حدیث: 8607
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف