مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ثَوْبِ الشُّهْرَةِ . باب: شہرت کے لباس کا بیان
حدیث نمبر: 8604
وَعَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَسْأَلُهُ رَجُلٌ : مَا أَلْبَسُ مِنَ الثِّيَابِ ؟ قَالَ : مَا لَا يَزْدَرِيكَ فِيهِ السُّفَهَاءُ وَلَا يَعِيبُكَ بِهِ الْحُلَمَاءُ . قَالَ : مَا هُوَ ؟ قَالَ : مَا بَيْنَ الْخَمْسَةِ دَرَاهِمَ إِلَى الْعِشْرِينَ دِرْهَمًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابویعفور بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا ایک شخص نے ان سے دریافت کیا : میں کون سا کپڑا پہنوں ؟ انہوں نے فرمایا : وہ جس کی وجہ سے بے وقوف لوگ تمہیں پرے نہ کریں ، اور بردبار لوگ اس کی وجہ سے تم پر اعتراض نہ کریں ، اس نے دریافت کیا : وہ کون سا کپڑا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : وہ جو پانچ دراہم سے لے کر بیس درہم میں آ جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔