مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ثَوْبِ الشُّهْرَةِ . باب: شہرت کے لباس کا بیان
حدیث نمبر: 8603
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ أَحَدٍ يَلْبَسُ ثَوْبًا لِيُبَاهِيَ بِهِ ، فَيَنْظُرُ النَّاسُ إِلَيْهِ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ ، حَتَّى يَنْزِعَهُ مَتَى مَا نَزَعَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” جو شخص کوئی ایسا کپڑا پہنے جس کے ذریعے وہ فخر کا اظہار کرے اور لوگ اس کی طرف دیکھیں ، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا ، جب تک وہ اس کو اتار نہیں دیتا خواہ اس کو جب بھی اتارے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید بن واقد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔