مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ لُبْسِ الْفِرَاءُ . باب: فراء ( چمڑے کا کوٹ ) پہننا
حدیث نمبر: 8572
عَنْ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ فَرْوٌ أَحْمَرُ فَقَالَ : كَانَتْ لُحُفَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَلْبَسُهَا وَنُصَلِّي فِيهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الرَّيَّانِ فَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
راشد حمانی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے سرخ فراء ( چمڑے کا کوٹ پہنا ہوا تھا انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں یہ ہمارا اوپری لباس ہوتا تھا ، ہم اسے پہن کر اس میں نماز ادا کر لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ انہوں نے اسے أحمد بن قاسم سے نقل کیا ہے اگر تو یہ ابن ریان ہے ، تو پھر یہ ضعیف ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے ، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔