مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ . باب: رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8571
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَيْهِ عِمَامَةٌ حَمْرَاءُ مُرْخِيَهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَقَدْ ضُعِّفَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا انہوں نے سرخ عمامہ ( باندھا ہوا ) تھا ، اور انہوں نے اسے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔