مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَكْسِيَةِ . باب: چادر کا بیان
حدیث نمبر: 8548
عَنْ أُمِّ شِهَابٍ الْغَنَوِيَّةِ قَالَتْ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَأَمَرَ لِي ] بِسَوِيقٍ مِنْ شَعِيرٍ وَكَسَانِي كِسَاءً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام شہاب غنویہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، تو آپ نے میرے لئے جو کے سویق کا حکم دیا ، اور مجھے چادر پہننے کے لئے دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔