مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابُ الْبَرَانِسِ . باب: برنس کا بیان
حدیث نمبر: 8547
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْقُرَشِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ ، وَالْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبٍ ، وَعَلَيْهِمَا بُرْنُسَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَحُمَيْدٌ هَذَا إِنْ كَانَ ابْنَ الرَّبِيعِ فَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
حمید بن ربیعہ قرشی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے جسم پر برنس ( ٹوپی والے کوٹ ) تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ حمید نامی راوی اگر تو یہ حمید بن ربیع ہے ، تو پھر یہ انتہائی ضعیف ہے ، اور اگر یہ اس کے ! علاوہ کوئی اور ہے ، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔