مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب اللباس— لباس کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ . باب: تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
وَعَنْ كُرَيْبٍ قَالَ : كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ : يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا ؟ قُلْتُ : أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ ، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْنِ ، وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ ، إِذْ خَسَفَ اللَّهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤کریب بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ابولہب کی گلی سے لے کے گزر رہا تھا ، انہوں نے فرمایا : اے کریب ! کیا ہم فلاں ، فلاں جگہ تک پہنچ گئے ہیں ؟ میں نے جواب دیا : آپ اس وقت وہاں ہی ہیں ۔ انہوں نے فرمایا : سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھا ، اسی دوران ایک شخص آیا جو دو چادروں کے درمیان اتراتا ہوا چل رہا تھا ، وہ اپنی چادروں پر تکبر کر رہا تھا ، اور خود پسندی کا شکار تھا ، تو اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر اُسے زمین میں دھنسا دیا اور وہ قیامت کے دن تک اُس میں دھنستا رہے گا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔